Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ...
شائع 11 اپريل 2021 10:55am

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے،نوازشریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے،بلاول اور مریم کو لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا،پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کاکوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے،ایک طویل عرصہ اقتدارمیں رہنےکی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتاہے۔

فواد چوہدر ی نے مزید کہا کہ ان حواریوں کونظریاتی نہیں کہا جاسکتا،ڈسکہ میں ن لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اوراس کی وجوہات ہیں ،جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتاہی رہاہوں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں، ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں ہے، بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہوگا، پی ٹی آئی کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی،اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔

fawad chaudhry

Nawaz Sharif

اسلام آباد

by election

Daska