Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ جہانگیرترین پر سیاسی...
شائع 10 اپريل 2021 01:24pm

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ جہانگیرترین پر سیاسی مقدمات بنے، کسی ایک کیس کا بھی چینی سے تعلق نہیں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی حکومت جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے، جہانگیر ترین کے عشایئے میں چالیس اراکین اسمبلی نےشرکت کی اور حکومت پر کھل کر تنقید کی، اب ان کے اپنے لوگ حکومتی بنچز کے بجائے اپوزیشن بنچز پر بیٹھ رہے ہیں۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگ حکومت چھوڑ کر جارہے ہیں، جہانگیر ترین حکومت کے گھر کا معاملہ ہے، سرکس لگا ہے روز نئے تماشے ہوتے ہیں۔

corruption

Shahid Khaqan Abbasi

sugar mafia

Jahangir Tareen