Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے میں ملوث شوگر مافیا کا بروکر گرفتار

ایف آئی اے کرائم سرکل نے میر پور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے چینی...
شائع 10 اپريل 2021 09:34am

ایف آئی اے کرائم سرکل نے میر پور خاص میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافے میں ملوث شوگر مافیا کے بروکر جگل کشور کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جگل کشور نامی فری لانس بروکر دیگر11سٹے بازوں کے ساتھ چینی کے داموں میں مصنوعی اضافے میں ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے علاوہ میرپور خاص کی تین شوگر ملز کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔ ملزم اور اس کے ساتھی کسی شوگر مل کے باقاعدہ بروکر نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ شوگر مافیا کے مختلف واٹس ایپ گروپس کے ذریعے سٹہ بازی میں ملوث ہیں، جن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید کارروائی کی جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ائی اے وصی اللہ بھٹی کے مطابق ملزم کے 7 مختلف بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کے سٹہ بازی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

مذکورہ اکاونٹس کے علاوہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے بے نامی اکاؤنٹس کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔

FIA

پاکستان

sugar scandal

sugar mafia

Jahangir Tareen