Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان: کورونا سے ایک دن میں مزید 100 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں مسلسل پانچویں روز...
شائع 10 اپريل 2021 09:13am

پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور ملک میں مسلسل پانچویں روز 100 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49059 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5139 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.47 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15329 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 15 ہزار 996 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 73078 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 627561 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 268284 ہوگئی ہے جب کہ 4523 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 245923 ہے اور 6908 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20178 اور ہلاکتیں 213 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 97318 اور 2586 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14260 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 395 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5103 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64902 ہے اور اب تک 601 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

پاکستان

death

Cases

COVID19