Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

'فوج کیخلاف زبان، ن لیگ کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے فوج کے خلاف...
شائع 09 اپريل 2021 06:16pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے فوج کے خلاف زبان استعمال کی ہے، جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، عمران خان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، مولانا فضل الرحمان کو کہا تھا بچے آپ کو خراب کریں گے، انکا کہنا تھاکہ ای پاسپورٹ کا اجرا جون میں شروع ہوجائے گا۔

کراچی میں ایف آئی اے زونل ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خآن کی حکومت مدت پوری کردی گی بلکہ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں،،، مگر انہیں کہا تھا کہ بچوں کے کہنے پر نا چلیں، سب سے زیادہ نقصان مولانا کا ہوا ہے، ن لیگ کو خمیازہ بھگتان ہوگا، پیپلز پارٹی عقلمند جماعت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے 45 اہم کیس کی تحقیقات کررہی ہے، منی لانڈرنگ اور چینی اسکنڈل شہزاد اکبر کا ڈومین ہے، ای پاسپورٹ کیلئے جرمنی کی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ انہوں نے کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، 3 لاکھ ویزے جاری کئے ہیں اور صرف 12 ہزار درخواستیں مسترد ہوئی ہیں، 3 ایجنسیاں کلئیر کردیں تو 192 ممالک کے باشندوں کو ایک ماہ میں ویزا جاری کردیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed Ahmed