Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑےبڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کررہے ہیں، وزیراعظم

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی مافیاز...
شائع 09 اپريل 2021 02:31pm

لاہور:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کیخلاف مزاحمت کر رہے ہیں، کوئی خود کو قانون سے بالا تر نہ سمجھے،بڑے سے بڑے مافیاز کو قانون کے نیچے لا رہے ہیں،پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے،تبدیلی لانے میں وقت لگتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نےلاہور میں نیاپاکستان ہاؤسنگ اپارٹمنٹس منصوبے کاسنگ بنیادرکھ دیا،انہوں نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کےدستاویزات تقسیم کئے۔

وزیراعظم نےنیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پرحکومت پنجاب اور ایل ڈی اے کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کےمنصوبےکیلئےقانون سازی میں2سال لگے،قانون کےذریعے بینکس گھروں کیلئےقرض فراہم کریں گے،پاکستان میں بہت کم لوگ گھروں کیلئےقرض لیتے تھے،پاکستان میں کیش کےبغیرگھربنانا ممکن ہی نہیں،دنیا بھرمیں بینکس گھرکیلئےقرض فراہم کرتے ہیں،کرائےکےبرابراقساط اداکرکےگھرکےمالک بن سکتےہیں۔

وزیراعظم نے مزیدکہا کہ اسٹیٹس کو نظام میں تبدیلی نہیں آنے دیتا،پہلے سسٹم بن گیا تھا کہ رشوت دو تو کام ہوگا،رشوت کا نظام ختم کرنے میں وقت لگتا ہے،خود کوتبدیل کئے بغیرملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ،ہمیں کاروبار کیلئےآسانیاں پیدا کرنی ہوں گی ،آٹومیشن کےذریعے کاروبارمیں آسانی لائی جائےگی۔

عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان میں سیمنٹ کی ریکارڈفروخت ہورہی ہے،تعمیراتی شعبےکےفروغ سےکاروباری سرگرمیاں بڑھتی ہیں ،تعمیراتی شعبے سے روزگارکےمواقع پیداہوتےہیں،لوگ کہتےہیں کہ نیا پاکستان کہاں ہے،نیا پاکستان درحقیقت سوچ کی تبدیلی ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ نیا پاکستان درحقیقت سوچ کی تبدیلی کا نام ہے ،ریاست مدینہ ایک رات میں قائم نہیں ہوئی،قانون کی بالادستی ریاست مدینہ کی بنیاد تھی، مافیا ملک میں قانون کی بالادستی نہیں چاہتا لیکن برطانیہ میں کوئی نہیں کہتا قانون پر عمل نہیں کرتے،ریاست مدینہ فلاحی ریاست تھی،انشاءاللہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ قوم کیلئے بہت بڑی نعمت ہے،خیبرپختونخوامیں ہرگھرانےکےپاس ہیلتھ کارڈہے،ترقی یافتہ ممالک میں بھی ہیلتھ کوریج نہیں،پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جارہی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھوکانہ سوئےمہم کا آغازکررہےہیں،پورےملک کاڈیٹاجون تک جمع ہوجائے گا، جس کےمطابق غریب اورکسان کوبراہ راست سبسڈی دیں گے،اس سال کے آخر تک پورے پنجاب کو ہیلتھ کارڈ دے دیں گے۔

pm imran khan

lahore