Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ، دستاویزات کا جائزہ لینے کی ہدایت

پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے سکروٹنی کمیٹی نے...
شائع 08 اپريل 2021 07:06pm

پی ٹی آئی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے سکروٹنی کمیٹی نے اکبرایس بابرکوکمیٹی اجلاس کے دوران دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دے دی ۔ اکبر ایس بابر نے خدشہ ظاہرکردیا کہ حکومت الیکشن ریفارم کی آڑمیں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کوخفیہ رکھنا چاہتی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں اکبر ایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب وکیل شاہ خاورکمیٹی کے سامنے ہیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اکبر ایس بابر کو سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں ہی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی ۔

اکبرایس بابر نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کیجانب سے اسکروٹنی کمیٹی کوپیش کردہ دستاویزات جعلی ہیں کیونکہ ان پر نہ مہر ہے اور نہ ہی دستخط۔ ۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت الیکشن ریفارم کی آڑ میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ سکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو 19 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ECP

akber s baber