سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے پر 6رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے پر...
اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کے دوران کیمرہ برآمدگی کے معاملے پر سینیٹ سیکرٹریٹ نے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کو تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میں وفاقی وزیراعظم سواتی، رانا مقبول، سرفرازبگٹی ،سکندرمندھرو، طلحہ محمود اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔
اراکین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی معاملے کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل،سیکرٹری صدر مملکت، سیکرٹری وزیراعظم سمیت دیگر کو بھی بھیج دی گئی۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب سے قبل اپوزیشن اراکین نے سینیٹ ہال سے 6کیمرے برآمد کے تھے، اپوزیشن کے احتجاج کے بعد انتخاب سے قبل نیا پولنگ بوتھ بنادیا گیا تھا ۔
اسلام آباد
Senate election
hide camera
مقبول ترین
Comments are closed on this story.