Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، 15 دکانیں، اسٹورز، میرج ہالز اور تھیٹرز سیل

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ...
شائع 08 اپريل 2021 10:50am

لاہور میں ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 15 دکانیں، اسٹورز،میرج ہالز اور تھیٹرز سیل جبکہ 11 دکانوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

لاہور میں کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 04 ریسٹورنٹس اور 03 دکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 6دکانوں کو سیل جبکہ 11 دکانیں اور اسٹورز کو 01 لاکھ 13 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کردئیے۔

دوسری جانب کمشنر اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے الفلاح تھیٹر اور تماثیل تھیٹر کو بھی سیل کردیا ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق تھیٹرز میں پروگرام ہو رہے تھے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

SOPS

coronavirus

lahore

Violation

seal

marriage hall

Shops