Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسکہ ، ضمنی الیکشن ، لیگی موٹرسائیکل ریلی روکنے کے احکامات

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن...
شائع 07 اپريل 2021 11:07pm

الیکشن کمیشن نے این اے75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے زیراہتمام موٹر سائیکل ریلی کو روکنے کے احکامات جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ن لیگ کی موٹرسائیکل ریلی روکنے کیلئے احکامات جاری کیے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق آج ڈسکہ میں ن لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام موٹرسائیکل ریلی نکالی جانی ہے ،انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلیوں پر پابندی عائد ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ڈی پی او انتخابی ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کرانے کیلئے ڈسکہ میں ریلی کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

ECP

daska election