Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی :جیل میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

کراچی کے ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا...
شائع 07 اپريل 2021 11:04pm

کراچی کے ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا۔اور ملازمین اور قیدیوں کو خوراک دی جارہی ہے۔

قاتل وائرس نے ملک بھر میں مزید ایک سو دو جانیں لے لیں۔ چار ہزار چار کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرلز خالد محمود۔ ارشد محمود اور احتساب عدالت اسلام آباد کے نائب قاصد بھی متاثر کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

باغ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں کورونا پھیلنے لگا ہے اور گرلز انٹر کالج میں ٹیسٹنگ کے دوران سترہ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ جن میں چودہ طالبات۔ دو اساتذہ اور ایک ملازم شامل ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے چودہ دن کے لیے کالج بند کردیا۔

corona vaccine

corona

covid