Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک لبیک کے مطالبات پرقرارداد عید سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات...
شائع 07 اپريل 2021 05:00pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک لبیک کے مطالبات پرمشتمل قرارداد عید سےپہلےپارلیمنٹ میں پیش کرنےکافیصلہ ہو گیا۔معاہدے پر عملدرآمد کےلئے کمیٹی دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک لبیک سےمعاہدے پرغورکےلئےاجلاس ہوا۔وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی،شیخ رشید اور نورالحق قادری نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فرانس کے سفیرکی ملک بدری کےلئے قرارداد پارلیمنٹ سےمنظوری کروانے کی تجویز پرغور کیا گیا۔معاہدے پرعملدرآمد کی حکمت عملی کےلئے دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائےگا۔

pm imran khan

Noorul Haq Qadri

Sheikh Rasheed

Shah Mehmood Qureshi

France