Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

'شاہد خاقان کے نزدیک مریم نوازکےبیانات کی کوئی حیثیت نہ ہونا قابل تشویش ہے'

رہنماء پیپلزپارٹی شازیہ مری کہتی ہیں شاہد خاقان عباسی کے نزدیک...
شائع 07 اپريل 2021 04:50pm

رہنماء پیپلزپارٹی شازیہ مری کہتی ہیں شاہد خاقان عباسی کے نزدیک مریم نواز شریف کے بیانات کی کوئی حیثیت نہ ہونا قابل تشویش ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اب تک مریم نواز کے فیصلوں اور بیانات کو سنجیدہ لیتی رہی ہے۔اگر مسلم لیگ ن کے نزدیک ہی مریم نواز کے بیانات اور فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں تو واضح کیا جائے کہ ان کی حیثیت آخر کیا ہے؟

انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جے یو آئی سے مل کر اپنے ذاتی مفادات کے لئے پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالی۔مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ اگر پی پی استعفے نہیں دیتی تو جے یو آئی اور ن لیگ مل کر استعفےدےدیں گے۔مسلم لیگ ن اور جے یو آئی واضح کریں کہ وہ کب اسمبلیوں سے مستعفی ہورہے ہیں؟لاڑکانہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اتحاد پر شوکاز نوٹس کب جاری ہوگا؟

Shahid Khaqan

Maryam Nawaz

PPP

JUIF

Shazia Marri