Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین:تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت...
شائع 07 اپريل 2021 12:45pm

سنچورین:تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین کے اسپورٹس پارک میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ کھیلا جارہا ہے۔

میچ کا ٹاس میزبان ٹیم کے کپتان ٹمبا بووما نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں 4تبدیلیاں کی گئی ہیں،آصف علی، دانش عزیز ،محمد حسنین اور شاداب خان کو ٹیم سے باہر کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ سرفرازاحمد، محمد نواز، حسن علی اورعثمان قادرکو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کے بھی 5اہم کھلاڑی ڈی کوک، ربادا، نورٹجے، ڈیوڈ ملر اور لونگی این گدی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

یاد رہے کہ 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا نے 17 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان

Centurion

South Africa

PAKvSA

TOSS