Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی لانڈرنگ کیس:جہانگیر ترین اورعلی ترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور:بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک...
اپ ڈیٹ 07 اپريل 2021 11:54am

لاہور:بینکنگ کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10اپریل تک توسیع کردی۔

لاہور کی بینکنگ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما ءجہانگیر ترین ،علی ترین ،رانا نسیم اور عامر وارث پیش ہوئے۔

فاضل جج امیر محمد خان کی رخصت کے باعث عدالتی عملے نے حاضری مکمل کی۔

عدالت نے جہانگیر ترین ،علی ترین ،عامر وارث اور رانا نسیم کی عبوری ضمانت میں 10اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی اور پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا۔

جہانگیر ترین کے ساتھ تحریک انصاف کے ارکین اسمبلی لالہ طاہر رندھاوا ، راجہ ریاض ، نعمان لنگڑیال ، سلمان نعیم ، غلام بی بی بھروانہ ، خرم لغاری ، عبدالحی دستی بنکنگ عدالت پہنچنے، کارکنان کی جانب سے گل پاشی اور نعرے بازی کی گئی۔

عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمات قائم کےم، تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر خدشہ ہے کہ گرفتار کر لیا جائے گا،عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف سے انصاف کی اپیل کردی

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیرترین نے چپ کا روزہ توڑ دیا،اپنے خلاف درج مقامات پرپھٹ پڑے اور تحریک انصاف سے انصاف کی اپیل کردی۔

بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر ایک دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کروائی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سب شوگر ملز میں صرف جہانگیر ترین نظر آیا ہے، میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ منجمند کر دیئے گئے ہیں، افسوس کا مقام ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

رہنماء تحریک انصاف کا مزیدکہنا تھا کہ ایک سال سے میں چپ بیٹھا ہوں، میری وفاداری کا امتحان لیاجا رہا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئیں، 10 سال پی ٹی آئی کیلئے خون پسینہ ایک کیا ہے، تحریک انصاف میں شامل تھا اور شامل رہوں گا۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ظلم بڑھتا جا رہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کر رہا ہے وقت آ گیا ہے اسے بے نقاب کیا جائے، عمران خان انتقامی کارروائی کرنے والوں کو بے نقاب کریں، میں تو دوست تھا دشمنی کی جانب کیوں دھکیل رہے ہیں۔

جہانگیرترین نے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ میں اہم کردار ادا کیا،راجہ ریاض

جہانگیرترین کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیرترین نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ میں اہم کردار ادا کیا،پنجاب کی حکومت جہانگیرترین نے بنائی ۔

راجہ ریاض نے کہاکہ جہانگیر ترین کا دامن صاف ہے ،ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی ، جہانگیرترین کخلا ف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں،عمران خان اپنے دوست کیخلاف کارروائی بند کرائیں۔

پی ٹی آئی رہنماء کا مزیدکہناتھا کہ نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے، عمران خان کو ایکشن لیناچاہیئے ،عمران خان اپنے بہترین دوست کیخلاف زیادتی بندکروائیں ۔

lahore

remand

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Banking Court