Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 4,004 افراد کورونا وائرس کا شکار، 102افرادجاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 102جانیں...
شائع 07 اپريل 2021 08:55am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 102جانیں لے لیں جبکہ مزید 4,004افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 15,026افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 700,188افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید4,004 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7 لاکھ 00 ہزار 188ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 238 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ37ہزار594افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں93ہزار862،اسلام آباد میں62ہزار775،بلوچستان میں19ہزار942 ،گلگت بلتستان میں5064اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار713کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 102 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15026ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4516افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6731،خیبرپختونخوا میں 2496،اسلام آباد میں588،بلوچستان میں212اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث380 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ64ہزار373 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,769مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,631 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ20ہزار789مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41ہزار699کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4004افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ535ہزار06افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

coronavirus death

islambad

coronavirus tests