Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب: کورونا،تیرہ اضلاع میں اسکول کی بندش کا اعلان

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب پنجاب کے تیرہ اضلاع میں اسکولوں کی...
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2021 11:26pm

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب پنجاب کے تیرہ اضلاع میں اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں تیرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئے اسکول عید تک بند رہیں گے،،انیس اپریل سے نویں تا بارہویں جماعت بروز پیر اور جمعرات اسکول کھولے جائیں گے۔

مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تیرہ اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، ملتان، سیالکوٹ اور بہاولپور ،سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، اور شیخوپورہ بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نویں سےبارہویں تک کلاسز19اپریل سےشروع ہوں گی، نویں سےبارہویں تک کی کلاسزہفتےمیں 2دن ہوں گی۔

corona