Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاڑکانہ: جے یو آئی رہنما عبدالقادر قاتلانہ حملے میں زخمی

لاڑکانہ کے قریب کار پر فائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی رہنما حافظ...
شائع 06 اپريل 2021 08:31pm

لاڑکانہ کے قریب کار پر فائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی رہنما حافظ عبدالقادر سيال بیٹے سمیت زخمی ہوگئے۔

جمیعت علماء اسلام کے رہنما عبد القادر سیال پرانڈس ہائی وے پکھو کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں کار میں سوار جے یو آئی رہنما حافظ عبدالقادر سيال بیٹے عبدالعزيز سمیت زخمی ہوگئے،

جے یو آئی رہنما اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے گاؤں رتوڈیرو سے کراچی جاتے ہوئے حملے میں بیٹے سمیت زخمی ہوئے، دونوں کو ٹانگ میں گولیاں لگیں، علاج کیلئے چانڈکا اسپتال داخل کروایا گیا ہے۔

زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے ،جبکہ واقعہ کے بعد کے یو آئی رہنما مولانا ناصر محمود سومرو،محبت کھوڑو ،حمید اللہ سیال ودیگر اسپتال پہنچے اور مولانا ناصر محمود سومرو کی واقعہ کی مذمت اور فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

PDM

Fazal ur Rehman

JUIF