Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈاکوذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےنااہلی کیس میں سینیٹرفیصل واوڈا...
شائع 06 اپريل 2021 01:54pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےنااہلی کیس میں سینیٹرفیصل واوڈا کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دے دیا، فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا ۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈ اکیخلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے رہنماءفیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور درخواستوں خارج کرنے کی استدعا کی۔

الیکشن کمیشن نےکہا کہ اگر فیصل واوڈا چاہیں تو اگلی سماعت پر پیش ہونے کی ضرورت نہیں ۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے دلائل دینے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیااور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کل موصول ہوئی ہیں،فیصلے کا جائزہ لے کر اس کے مطابق دلائل دوں گا۔

چیف الیکشن کمشنرنے تمام درخواست گزاروں کو اکٹھا سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ درخواست گزاروں کے جواب کا جائزہ لے کر ہی فیصلہ دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے درخواستگزاروں کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتےہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

Faisal Wada