Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ٹی کی ترقی کےلئے مختصر،درمیانی اور طویل المدتی حکمت عملی حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ انفارمیشن...
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2021 08:03pm

وزیراعظم عمران خان نےمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہےکہ وہ انفارمیشن ٹیکالوجی کےشعبےکی ترقی کےلئے مختصر,درمیانی اورطویل مدتی حکمت عملی کوحتمی شکل دیں۔

پیرکواسلام آباد میں ملک میں آئی ٹی کےشعبے کے فروغ کےبارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتےہوئےوزیراعظم میں حکمت عملی پرجلدعملدرآمد کی ضرورت پرزور دیا۔

وزیراعظم نےکہاپاکستان میں آئی ٹی کے شعبےمیں بے پناہ مواقع ہیں اور حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کی خدمات حاصل کرنے کےلئے ترجیحی بنیاد پر اقدامات کررہی ہے۔

ملک میں خصوصی ٹیکنالوجی زونزکی اہمیت اجاگرکرتےہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے زونز کے قیام سے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

عمران خان نےکہاکہ وباء کے دوران مختلف چیلنجزسامنےآئے ہیں تاہم اس نے آئی ٹی سے منسلک پیشہ ور نوجوانوں کےلئےبھی ان گنت مواقع پیدا کیے ہیں جس سے وہ گھر بیٹھے کام کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالرز زرمبادلہ کمانے کے مواقع موجود ہیں تاہم سہولیات کی عدم دستیابی اور اس شعبے میں نظم و ضبط نہ ہونے کے باعث غیر ملکی زرمبادلہ اس کے پونٹیشل سے کافی کم ہے۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

meeting

promotion