Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

'حکومت کوحزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری...
شائع 05 اپريل 2021 06:27pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اتحاد نے کھوکھلے دعوؤں کے سواء کچھ نہیں کیا ہے.

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے تمام اعلانات اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف ماضی میں ناکام رہی اور مستقبل میں بھی ان کے مقدر میں ناکامی ہی ہے۔

ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اور کوششیں کر رہے ہیں۔

ریڈیو پاکستان

Federal Minister