Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نااہلی کیس: یوسف رضا گیلانی نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروادیا

اسلام آباد:نااہلی کیس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اورسابق...
شائع 05 اپريل 2021 01:36pm

اسلام آباد:نااہلی کیس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اوران کے صاحبزادے علی حیدرگیلانی نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ۔

الیکشن کمیشن کے 3رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔

پیپلزپارٹی کے یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا۔

یوسف رضا گیلانی نے نااہلی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کرتےہوئے کہاکہ غیرتصدیق شدہ ویڈیوزکوبنیادبنایا جارہا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مؤقف اپنایاکہ براہ راست کوئی الزام نہیں،فرخ حبیب،ملیکہ بخاری اورکنول شوزب عادی درخواستگزار ہیں سپریم کورٹ ویڈیوزکےقابل قبول شواہدہونے سےمتعلق معیارمقررکرچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ یوسف رضا گیلانی نےنظام کوداغ دارکیا، جواب تودیناپڑےگا۔

الیکشن کمیشن نےجواب کی کاپی درخواست گزاروں کودیتےہوئےویڈیومیں موجودایم این ایزفہیم خان اور جمیل احمد کونوٹس جاری کریا ، کیس کی مزید سماعت 27 اپریل کوہوگی۔

ECP

اسلام آباد

Opposition leader

senate

Yousuf Raza Gilani

Ali Haider Gilani