Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن سے فردوس عاشق اعوان کو ریلیف مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن سے وزیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان...
شائع 05 اپريل 2021 01:36pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن سے وزیراطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کوریلیف مل گیا ، این اے 75 ڈسکہ میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس خارج کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن میں فردوس عاشق اعوان کیخلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کی درخواست دائرکی گئی تھی،درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

دوران سماعت ممبرپنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ کیافردوس عاشق اعوان حلقہ میں گئی تھیں؟جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے حلقے کے باہرپریس کانفرنس کی تھی۔

وکیل پی ٹی آئی نے استدعا کرتےہوئے کہا کہ سینئروکیل موجود نہیں، الیکشن کمیشن مزید وقت دے۔

ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ جونیئروکلاء کوموقع ملے توکیس پڑھ کرآیا کریں،واپس جا کر اپنی مؤکل کو بتانا کہ کیس جیت آیا ہوں۔

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاکیس خارج کردیا۔

ECP

اسلام آباد

Firdous Ashiq Awan

NA 75 Daska