Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 17رنز سے شکست دے ...
شائع 05 اپريل 2021 12:21am

جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 17رنز سے شکست دے دی۔تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔342رنز کے جواب میں قومی ٹیم نو وکٹوں پر 324 رنز بناسکی۔فخرزمان کی193 رنز کی فائٹنگ اننگز ٹیم کے کام نہ آئی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پروٹیز نے قومی بولرز کی خبر لی۔

باموما نے 90اور ڈوسن نے 60 رنز بنائے۔ملرنے 27 گیندوں پرففی داغ دی۔کُل اسکور چھ وکٹوں پر 341 تک پہنچ گیا۔

تعاقب میں پاکستان کی اننگز لڑکھڑائی۔

بابراعظم بھی 31 رنزبناسکے۔120پر آدھی ٹیم پویلین جا بیٹھی۔

اوپنر فخرزمان چٹان بنے رہے۔18 چوکے اور 10چھکے لگا کرپروٹیز کے اوسان خطا کردیے۔

قومی ٹیم نو وکٹوں پر324رنز ہی بنا سکی۔17 رنز سے میزبان ٹیم فاتح رہی۔

پاکستان

Fakhar Zaman

South Africa