Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ٹی ٹی پی دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن...
شائع 04 اپريل 2021 09:17pm

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن دہشتگرد زاہد الدین مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد زاہد الدین مارا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر کا رہایشی زاہد الدین ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زاہد الدین ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی فورسز پرحملوں اوربھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

ISPR

North Waziristan

TTP

Terrorist