Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو ذہنی آرام کا مشورہ دے دیا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان...
شائع 04 اپريل 2021 03:27pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ذہنی آرام کا مشورہ دے دیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے مان لیا کہ وہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کام کررہے ہیں، عمران خان آج آئی ایم ایف کی شرائط گنواتے رہے،عمران صاحب قرضوں پر لیکچر نہ دیں، اپنے قرض کمشنم کی رپورٹ قوم کے سامنے لائیں۔

ترجمان (ن)لیگ نے مزید کہا کہ سارے کرپٹ آپ کے ساتھ اور آپ ان کے سہولت کار ہیں، کشمیر پر آپ نے سودا کیا، آپ نے مافیاز،’اے ٹی ایمز‘ اورکمیشن خوروں کو استحکام دیا۔

pm imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

spokeswomen