Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسراون ڈے: جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

جوہانسبرگ:دوسرےون ڈے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ...
شائع 04 اپريل 2021 02:43pm

جوہانسبرگ:دوسرےون ڈے میں جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے اب تک 1 وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنالئے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔

میزبان ٹیم نے اب تک 23 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 120رنز بنالئے، جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 55 اور کپتان ٹمباباووما 24رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ایڈن مارکرم 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پہلا میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان

South Africa

Johannesburg

PAKvSA