Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار...
شائع 04 اپريل 2021 10:50am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کی خوشیاں منا رہی ہے، حکومت نے تقریبات میں ایس اوپیزکی پابندی کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں ایسٹر کےموقع پرمسیحی برادری کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مسیحی شہریوں کوایسٹرکی خوشیاں مبارک ہو۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں،ایسٹر کا حقیقی پیغام دوسروں کی خوشیاں بانٹنا ہے ،قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک کی مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے مسیحی برادری نے گرانقدرخدمات سرانجام دی ہیں جبکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پنجاب میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے مسیحی برادی سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں، ایسٹر کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل کرنے کا بہترین طریقہ ماسک کا استعمال ہے۔

pm imran khan

Usman Buzdar

cm punjab

Christmas

islmabad