Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 81 اموات، 5,020نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 04 اپريل 2021 08:59am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 81افراد جان سے گئے جبکہ 5,020نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 14,778افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 687,908ہوگئی۔

ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,020 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ87 ہزار 908 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 378 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ31ہزار073افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں91ہزار439،اسلام آباد میں60ہزار911،بلوچستان میں19ہزار734 ،گلگت بلتستان میں5052اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے13ہزار321کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 81 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14778ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4509افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6572،خیبرپختونخوا میں 2440،اسلام آباد میں579،بلوچستان میں211اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث364 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ60ہزار072 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,568مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,367 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ13ہزار058مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران55ہزار605کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5020افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ403ہزار33افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

coronavirus tests