Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس میں شواہد نہ مل سکے

سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس میں یواے ای سے شواہد نہ مل سکے۔ نیب...
شائع 03 اپريل 2021 07:31pm

سندھ بینک منی لانڈرنگ ریفرنس میں یواے ای سے شواہد نہ مل سکے۔

نیب نے ضمنی ریفرنس دائرنہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کرادی گئی۔

نیب رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک سال انتظارکے بعد ضمنی ریفرنس کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے،18مارچ 2020کوباہمی قانونی معاونت کا ایم ایل اےدفتر خارجہ کےذریعےیواے ای کی منسٹری آف جسٹس کوبھیجا گیا ۔ 17 ستمبر2020 کویاد دہانی کا خط بھی ارسال کیا۔

جواب نہ ملنےپر21جنوری2021 کودوسرا ایم ایل اے بھی بھیجا ، بلال شیخ ودیگر کےخلاف عبوری ریفرنس کوہی حتمی تصورکرتے ہوئے ٹرائل چلایا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے 25 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ، قرض کےنام پراربوں اومنی کی بے نامی کمپنیوں کو جاری ہوئے۔

NAB

money laundering case