Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسکہ ضمنی الیکشن ، حساس پولنگ اسٹیشنز کے تعداد میں اضافہ

ڈسکہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔...
شائع 03 اپريل 2021 07:38pm

ڈسکہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

غلام اسرارخان کا کہنا تھا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 20 متنازعہ پولنگ اسٹیشنز پر نیا عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایک یونین کونسل میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے، اس بارے فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

ECP

daska election