Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسد عمر کی سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہفتے میں دوروزکاروبار بند کرنے کے حوالے سے...
شائع 03 اپريل 2021 02:50pm

وفاقی وزیر اسد عمر نے ہفتے میں دوروزکاروبار بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے فیصلے کی حمایت کردی۔

فیڈریشن ہاؤس چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے.

کراچی میں ہفتےکےدو روز کاروباری مراکز بند کرنے کا حکومتی فیصلہ درست ہے کیونکہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لئے رش کو ختم کرنا بے حد ضروری ہے۔

اسد عمرکاکہنا تھا کہ کابینہ میں مجھ پر تنقید کی جاتی ہے کہ سارا پیسہ کراچی میں لگ رہا ہے 11 سال میں پہلی مرتبہ کراچی میں بجلی میں اضافے کےلئے کام ہو رہا ہے۔ایک ہزار میگاواٹ بجلی جلد سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے مزید کہاکہ اسٹیل ملز خو چلانا چاہتے ہیں اور اگست میں چاربڑی کمپنیز آرہی ہیں جواس پرکام کریں گی۔ملک میں مہنگائی بہت بڑاچیلنج ہے، کنٹرول کرنے کےلئے وزیراعظم خود سنجیدہ ہیں لیکن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ہوا ہے.

COVID 19

sindh govement

asad umar

Federal Minister