Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا ، تاجر تنظیموں نے حکومتی کاروباری اوقات مسترد کردیئے

تاجر تنظیموں نے حکومتی کاروباری اوقات کو مسترد کردیا اور کہا ہے...
شائع 02 اپريل 2021 10:18pm

تاجر تنظیموں نے حکومتی کاروباری اوقات کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنا ممکن نہیں۔

تاجر تنظیموں کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتار کرے یا جیل میں ڈالے، پروا نہیں، تمام مارکیٹس آٹھ بجے کے بعد بھی کھلی رکھیں گے۔

سندھ بھر میں کاروباری اوقات کم کرنے پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔ کراچی میں سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے پریس کانفرنس میں کہا کاروبارسے روکا گیا تو مزاحمت کرینگے۔

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی بولے رات آٹھ بجے کاروبار بند کرنا ممکن نہیں، حکومت گرفتار کرے یا جیل میں ڈالے، پروا نہیں، مارکیٹس آٹھ بجے بند نہیں کریں گے۔

دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی حکومتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کاروباری اوقات کار محدود کرنے پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

corona

Market