Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈسکہ الیکشن ، فوج کی سیکورٹی میں کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخاب فوج کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ...
شائع 02 اپريل 2021 06:40pm

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخاب فوج کی سیکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوفوری لاہورپہنچنے کی ہدایت کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزکیلئے درخواستیں طلب کرلیں ۔

ڈسکہ میں ری پولنگ ، الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخاب فوج کی سیکیورٹی میں کرانےکافیصلہ کیا ہے ۔ مراسلہ حکومت کوبھجوادیا گیا ۔

پاک فوج پولنگ اسٹیشنزکے باہرتیسرے فیزمیں تعینات ہوگی جبکہ پولیس پہلے، رینجرزدوسرے فیزمیں تعینات ہوگی ۔

الیکشن کمیشن نے این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔ سرکاری ملازمین اورافواج پاکستان کے افسران اورجوان 6 اپریل تک پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔

خصوصی افراد ،قیدی بھی پوسٹل بیلٹ پیپرکے لیے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا سکیں گے ۔ پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونے کی صورت میں ووٹر پولنگ اسٹیشن پر ووٹ پول نہیں کر سکے گا ۔

چیف الیکشن کمشنرنے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن حلقہ این اے 75 سیالکوٹ کے الیکشن کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دفتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔

ECP

election commision