Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر...
شائع 02 اپريل 2021 12:46pm

سنچورین:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سنچورین کے اسپورٹس پارک میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلےمیزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے بعد کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ پروٹیز مشکل حریف ہیں، اپنا وننگ کمبی نیشن لے کر آئے ہیں ، ون ڈے سیریز اپنے نام کریں گے۔

واضح رہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں جنوبی افریقہ کا پلہ بھاری رہا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 79 میچ ہوئے، پاکستان نے 28جیتے اور 50ہارے جبکہ ایک بے نتیجہ رہا۔

پروٹیز کے دیس میں 34میچز ہوئے، گرین شرٹس نے 12 میں فتح سمیٹی اور21 میں شاہینوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان

Centurion

South Africa

PAKvSA

TOSS

1st ODI Match

Baber Azam