Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

سنچورین: پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ...
شائع 02 اپريل 2021 09:28am

سنچورین: پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلا ون ڈے آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پروٹیز کے دیس میں آج قومی ٹیم کا پہلا امتحان ہے،جس کیلئے شاہینوں نے کمرکس لی، پہلا ون ڈے سنچورین میں شیڈول ہے ، لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔

کپتان بابراعظم جیت کیلئے پرجوش ہیں کہا کہ تمام کھلاڑی سلیکشن کیلیے دستیاب اور پُراعتماد ہیں، کوشش ہوگی بے خوف کرکٹ کھیلیں، بیسٹ الیون کھلائیں گے۔

سنچورین کے سپراسپورٹس پارک میں 6بار ٹاکرا ہوا،4میچزکے ساتھ پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔

سیریز میں پاکستان کی 0-3سے فتح ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کو پانچواں نمبر دلوادے گی۔

پاکستان

Centurion

South Africa

PAKvSA

1st ODI Match

Baber Azam