Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں 2 مسلح حملوں میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک

امریکا میں 2 مختلف مسلح حملوں میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو...
شائع 01 اپريل 2021 08:41pm

امریکا میں 2 مختلف مسلح حملوں میں ایک بچے سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر اورنج میں واقع ایک کاروباری مرکز میں مسلح حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

حملہ آور کو پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم واقعے میں زخمیوں کی تعداد کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب دارالحکومت واشنگٹن کے ایک میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے مسلح حملے میں بھی 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے متعلق تحقیقات جاری ہیں تاہم حملہ آوروں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

California

USA