Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک سے آنیوالے 98مسافروں میں کورونا مثبت

کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ...
شائع 01 اپريل 2021 06:38pm

کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پربیرون ملک سےکراچی پہنچنےوالے 98 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے کیسز تین ماہ کی رپورٹ میں سامنے آئے،مثبت کیسز میں سے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور 22 دسمبر 2020 سے لیکر 30 مارچ 2021 تک کےاعداد شمار کےمطابق بیرون ملک سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے۔

محکمہ صحت کےفوکل پرسن ڈاکٹرظفرمہدی کےمطابق 98 میں سے11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیادہ تر مسافربرطانیہ اور جنوبی افریقہ سے کینٹکنگ پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

دوسری جانب سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرارہے۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ نے ایک سال کے دوران بیرون ملک سے کراچی آنے والے 16 ہزار سے زائد مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے مجموعی طور پر 26 لاکھ مسافروں کی تھر مل اسکریننگ کی گئی ڈاکٹر ظفر مہدی کےمطابق مارچ 2020 سے لیکر 30 مارچ 2021 تک 30 ہزار مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئےائیرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ کی ٹیم قومی جذبے کے تحت دن رات کام کررہی ہے۔

corona

covid vaccine

covid