Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج مزید5لاکھ کوروناویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا ...
شائع 01 اپريل 2021 02:06pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین کی5لاکھ 60ہزار ڈوز پاکستان پہنچیں ،آج مزید 5لاکھ ویکسین پاکستان پہنچ جائیں گی،صوبوں کو ویکسی نیشن کی رفتار بڑھانے کا کہا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ روزکورونا ویکسین کی 5لاکھ 60 ہزار ڈوز پاکستان پہنچیں،مزید 5 لاکھ ویکسین کی خوارکیں آج پہنچ جائیں گی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ آج این سی او سی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،صوبوں کو ویکسین لگانے کی رفتار بڑھانے کا کہا ہے۔

NCOC

asad umar

پاکستان

corona vaccine

islambad