Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی ختم کردی

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو...
شائع 01 اپريل 2021 12:22pm
سائنس

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان میں ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ڈی جی پی ٹی اے اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈی جی پی ٹی اے سے سوال کیا کہ ڈی جی صاحب اب تک کیا ایکشن لیا ہے، اس پر ڈی جی نے بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائیر کیا ہے، جتنی بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپ لوڈ کی گئیں تو ان کو دیکھں گے۔

عدالت نے کہاکہ آپ لوگوں کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیے جو اچھے اور برے میں تفریق کرے، پی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ پھر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ٹک ٹاک کھول دیں لیکن غیر اخلاقی ویڈیوز روکنے کے لیے مزید اقدامات کریں۔

واضح رہےکہ پشاور ہائیکورٹ نے 11 مارچ کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے کہا تھا کہ ٹ ک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

پاکستان

TikTok

Peshawar High Court