Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں آج تیسرے روز بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی میں آج تیسرے روز بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ درجہ...
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2021 12:17pm

کراچی میں آج تیسرے روز بھی شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسارہا ہے،صبح سے ہی دھوپ کی شدید تپش سے موسم گرم ہے ،سمندری ہوائیں بند ہیں،جس کے باعث شہری بلبلا اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ ویو الرٹ برقرار ہے،کراچی میں پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا، گرمی کی لہر 3اپریل تک برقرار رہے گی۔

کراچی میں شدید گرمی سے جہاں روزمرہ امور متاثر ہیں، وہیں موسم کی شدت نے لوگوں کا بھی برا حال کردیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سے 6کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 3 فیصد ہے۔

karachi

Met Office

preduction

tempreture

Heat Wave

Hot Weather