Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'رمضان میں مساجد بند نہیں کی جائیں گی'

نمائندہ خصوصی مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں...
شائع 31 مارچ 2021 07:45pm

نمائندہ خصوصی مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد بند نہیں کی جائینگی ، ایس اوپیز پر عملدرآمد ہو گا، نمائندہ خصوصی مولانا طاہراشرف نے واضح کیا کہ عرب ممالک کے تعلقات بہتر ہو رہے ،وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔

نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کاکہنا ہےکہ عرب ممالک کےساتھ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئے،عرب اسلامی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کمی کو دورکیا۔

طاہر محمود اشرفی نے کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ کورونا ویکیسین لگوانا وقت کی ضرورت ہے ،رمضان المبارک میں بھی عوام ایس او پیزپرعملدرآمد کریں، مساجد بند نہیں کی جائیگی۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے گرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں ، جن کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

corona

tahir ashrafi