Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو...
شائع 31 مارچ 2021 06:51pm

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے ضمن میں سب سے موثر حکمت عملی ماسک کا استعمال ہے۔صوبوں کو کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مہم شروع کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عوام میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کی گذشتہ لہر کے نتیجے میں محض پاکستان میں دو کروڑ افراد کا روزگار متاثر ہوا۔ہم نے توازن کی پالیسی اختیار کرنی ہے تاکہ جہاں وبا کو موثر طور پر روکا جا سکے وہاں غریب آدمی اور ملکی معیشت کم سے کم متاثر ہو ۔وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے موثر کردار کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

میڈیاسے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ما سک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔خطے میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

imran khan

corona

covid