Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق کیس سماعت ...
شائع 31 مارچ 2021 03:14pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں ڈسکہ انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا،سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ میں این اے 75ڈسکہ کے ضمنی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر دیا گیا، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ کل صبح ساڑھے 11بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ،3رکنی بینچ میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔

Supreme Court

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Daska

NA 75