Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیرترین اور ان کے بیٹے کیخلاف فراڈ، منی لانڈرنگ کے مقدمات درج

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور ان کے بیٹے...
شائع 31 مارچ 2021 03:07pm

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرلئے گئے،جہانگیر ترین کیخلاف مجموعی طور پر 5ارب 34کروڑ روپے کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور ان کی فیملی کیخلاف مزید 2مقدمات درج کرلئے۔

ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں 3 ارب روپے کا الزام ثابت ہوا ہے، مقدمے میں سابق سیکرٹری ایگریکلچر رانا نسیم بھی شامل ہیں جو شوگر مل مافیا کی سرپرستی کرتے رہے۔

ایف آئی اے کے مطابق دوسرے مقدمے میں جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور 2بیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جے ڈی ڈبلیو سے پلپ کمپنی میں شیئرز فراڈ کے ذریعے منتقل کے گئے جبکہ کمپنی کے باقی عہدیداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین کے قابل اعتماد ساتھی عامر وارث نے کمپنی اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشنز کی ہیں،عامر وارث نے غیر قانونی طریقے سے کمپنی اکاؤنٹ سے 2ارب روپے سے زائد رقم نکلوائی، یہ رقم بعد میں جہانگیر ترین کی فیملی کے اکاؤنٹ میں غیر قانونی طریقے سے جمع کرائی گئی۔

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کیخلاف 3ارب 14کروڑ کے مبینہ فراڈ اور 2 ارب 20 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے۔

FIA

FIR

lahore

Jahangir Tareen

Ali Tareen