Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفرور مجرم کھانے پکانے کے شوق کے باعث قانون کی گرفت میں

مافیا کا خطرناک مفرور مجرم اپنے کھانے پکانے کے شوق کے باعث قانون...
شائع 31 مارچ 2021 12:29pm

مافیا کا خطرناک مفرور مجرم اپنے کھانے پکانے کے شوق کے باعث قانون کی گرفت میں آگیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماک فہن کاڈ بائرٹ نامی یہ مفرور مجرم 7 سال سے مقامی پولیس اور انٹر پول کو چکمہ دے رہا تھا تاہم اس کی ایک چوک نے شاطر مجرم کو قانون کے شکنجے میں پھنسا دیا۔

بائرٹ کی بیوی نے یوٹیوب پر کھانے پکانے کی تراکیب پر مشتمل اپنا چینل شروع کیا۔ بائرٹ نامی گینگسٹر بھی اطالوی کھانوں کا بہت شوقین تھا اس لیے جب اس کی بیوی نے اطالوی کھانوں کی تراکیب شروع کیں تو اس سے رہا نہ گیا۔

گینگسٹر نے ان ویڈیوز میں اپنا چہرہ چھپانے کا بھرپور اہتمام کیا لیکن اسے اپنے جسم پر بنا وہ ٹیٹو چھپانا یاد نہ رہا جو اس کی اہم شناختی علامات میں شامل تھا اور اسی کے ذریعے اس کی شناخت بھی ممکن ہوئی۔

اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ بائرٹ انیسوی صدی سے فعال اٹلی کے بدنام زمانہ منظم جرائم کرنیو الے گروہ ’درنگیتا کرائم سینڈی کیٹ‘ کا رکن ہے۔

اس مافیا گروپ کا تعلق جنوبی اٹلی کے جزیرہ نما علاقے کلابریا سے ہے۔بائرٹ نیدر لینڈ سے کوکین کی اسمگلنگ کے جرم میں 2014 سے پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کی عمر 53 برس بتائی جاتی ہے اور وہ گزشتہ 5 برسوں سے ڈومینیکن ریپبلک میں روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا۔

اسے لوگ وہاں ماک کے نام سے جانتے تھے۔ وہ اپنی شناخت چھپانے کے لیے مقامی اطالوی کمیونٹی سے فاصلے پر رہتا تھا۔ کلابیریا کے پولیس حکام کے مطابق انہوں نے بائرٹ کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی اور اس کے لیے حال ہی میں اوپن سورس انٹیلی جینس کا حصول بھی شروع کردیا تھا۔ اسی ذریعے سے بائرٹ کی بیوی کی یوٹیوب پر سرگرمیوں کا علم ہوا اور اس پر نظر رکھنا شروع کردی گئی۔

youtube

Italy

Interpol