Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر 28دکانیں اور ریسٹورنٹس سِیل

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر...
شائع 31 مارچ 2021 11:54am

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتےہوئے 28دکانیں اور ریسٹورنٹس سِیل کردیئے جبکہ 5مقدمات درج اور5پر جرمانہ عائدکیا گیا ۔

کورونا وائرس نے پنجاب میں پنجے مضبوطی سے گاڑھ لئے ہیں، مریضوں کی جان بچانے والے ہیلتھ ورکرز بھی مرض کے نشانے پر ہیں۔

صوبے میں اب تک 2,888ہیلتھ ورکرز میں مرض کی تصدیق ہوئی جن میں سروسز اسپتال کے ڈیڑھ سو سے زائد ڈاکٹرز بھی شامل ہیں،ہیلتھ ورکرز میں 12فیصد مثبت کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہو رہے ہیں۔

انسداد کورونا میڈیا سیل انچارج ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں ڈاکٹروں کو کام کے دوران ایس او پی پر خود بھی عمل کرنا چاہیئے۔

ایس او پی کی خلاف ورزیوں پر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے 28دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل کرکے 5 مقدمات درج کئے جبکہ ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر 14افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج کروادیا گیا۔

کورونا:لاہور کے اسپتالوں میں 70فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال

پنجاب میں کورونا وائرس خطرناک حد تک بڑھتا جارہا ہے، لاہور کے اسپتالوں میں 70فیصد وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیراستعمال اور 61فیصد بستروں پر طبی امداد دی جارہی ہیں۔

کورونا وائرس نے تمام اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھا دی ہے، کورونا وائرس کی قسم بی ون ون سیون کی منتقلی کا عمل بھی کافی تیز ہے،اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بستر کم پڑنا شروع ہوگئے، شہری مریضوں کو اسپتال لے جانے سے بھی ہچکچا رہے ہیں۔

میو اسپتال میں 90فیصد، جناح اسپتال میں 83فیصد، جنرل اسپتال 80فیصد اور سروسز میں 76فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

لاہور میں انسداد کورونا میڈیا سیل انچارج ڈاکٹر اسد اسلم کہتے ہیں احتیاط نہ ہوئی تو مریضوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 2,698کیسز رپورٹ ہوئے اور 48اموات سامنے آئیں۔

کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا کی موجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے، مثبت کیسز کا تناسب بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، ایس او پی پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں تاہم ایس او پی پر عملدرآمد سے ہی کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے، کورونا پر قابو پانے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

SOP

coronavirus

restaurants

FIR

lahore

Violation

fine

seal

Shops