Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں ویکسی نیشن آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تیزی سے...
شائع 31 مارچ 2021 10:48am

اسلام آباد:وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تیزی سے ویکسی نیشن ہورہی ہے،پاکستان میں ویکسی نیشن آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں،انسداد کورونا کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات سمجھ سے بالا تر ہے،وفاق نے عوام کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس پرسماعت کی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے غیر حاضر ملزمان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کرنے کی استدعا کی توملزمان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی پیشی ہے، کچھ ملزمان کو نوٹس ہی نہیں ملا، دوبارہ نوٹسز جاری کئے جائیں۔

جس پر اصغرعلی نے ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں دینے سے متعلق پوچھا تو نیب پراسیکیوٹر نے 2کاپیاں موجود ہونے کا بتایا۔

جس پر وکیل نے کہا کہ کیا باقی سوتیلے ہیں یا پھر قرعہ نکال لیں اور رہائشی پتوں پر ارسال کر دیں۔ وکیل نے ریفرنس کی کاپیوں کی استدعا کی تو جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ ریفرنس کے والیم بہت زیادہ ہیں، جب اٹھائیں گے تو پتہ چل جائے گا۔

احتساب عدالت نے غیرحاضر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پہلے 2ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ریفرنس میں لگنے والے الزامات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ نیب نےاس کیس میں 2سال پہلے بلایا تھا،میڈیاسےپتہ چلا کہ عدالت نےسمن جاری کیا ہے،نہیں معلوم کہ کیا الزامات عائد کئے گئے ہیں،نوری آبادمیں 100میگاواٹ کا پاورپلانٹ لگایا گیا،پاورپلانٹ کے الیکٹرک کو بجلی فراہم کررہاہے،پاورپلانٹ سستی بجلی فراہم کررہاہے،جس سے کراچی میں لوڈشیڈنگ کم ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ نہیں معلوم کیس میں کیوں بلایا گیا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے منصوبہ شروع کیا،حیرت کی بات ہے ،الزامات کا میڈیاکوپتہ ہے،مجھےنہیں،نیب کےسوال نامےمیں تینوں الزامات کے سوال موجودنہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم نےقومی رابطہ کمیٹی کااجلاس بلایاہے،قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکوں گا ،سندھ حکومت کےاقدامات سےکورونانہیں پھیلا،تنقیدکےباوجود ہم نے پابندیاں عائد کیں،جس سے فائدہ ہوا۔

مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تیزی سےویکسی نیشن ہورہی ہے،پاکستان میں ویکسی نیشن آٹےمیں نمک کےبرابربھی نہیں ،ہم نےلاک ڈاؤن لگایا تولوگوں نےتنقیدکی،تمام صوبوں نےہمارے اقدامات پرعملدرآمدکیا،وفاقی حکومت نےعوام کی زندگیوں کوخطرےمیں ڈالا۔

accountability court

CM Sindh

Murad Ali Shah

islmabad

vaccine

corona