Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 78اموات، جاں بحق افراد کی تعداد 14,434ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2021 12:47pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید78اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 14,434ہوگئی جبکہ کورونا کے4,757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 667,957ہوگئی۔

ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزید4,757نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 6لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار 443 ہوگئی جبکہ پنجاب میں2لاکھ20ہزار392افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں87ہزار055،اسلام آباد میں57ہزار833،بلوچستان میں19ہزار557 ،گلگت بلتستان میں5024اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے12ہزار663کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں کورونا وباء کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 78 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 14434ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4497افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6365،خیبرپختونخوا میں 2342،اسلام آباد میں568،بلوچستان میں207اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث352 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ50ہزار397 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے3,197مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,848افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ03ہزار126مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران43ہزار965کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے4757افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ197ہزار32افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

coronavirus death

corona test