Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی یورپی یونین، کینیڈا اور ڈنمارک کے سفیروں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپین یونین،کینیڈا اورڈنمارک...
شائع 30 مارچ 2021 09:43pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے یورپین یونین،کینیڈا اورڈنمارک کےسفیروں نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےیورپین یونین،کینیڈااورڈنمارک کےسفیروں نےملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں پاکستان کےیورپی یونین کیساتھ باہمی تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ای یوممالک اور کینیڈا کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔پاکستان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کوفروغ دینےکاخواہاں ہے۔ سفیروں نے خطےمیں امن واستحکام کےلئےپاکستان کی تعریف کی۔

سفیروں نےافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کےمثبت کردار کوسراہا۔

ملاقاتوں میں ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدوسعت دینےپراتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدبھی اس موقع پرموجودتھے۔جی ایچ کیومیں ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔چینی سفیرنےخطےمیں امن واستحکام اورافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

آرمی چیف نے کورونا کےخلاف جدوجہدمیں چین کےتعاون پر اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج چین کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتی ہے۔

COAS

European Union

canada

Denmark

Ambassador